counter easy hit

ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی ، الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز کی درخواست پر فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق فوجی اہلکار 12 سے 15 اکتوبر اور 19 سے 22 اکتوبر تک تعینات کیے جائیں گے، ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 14 اور 21 اکتوبر کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے فوجی اہلکاروں کو خصوصی اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔