counter easy hit

ان تینوں حلقوں میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔۔ الیکشن کمیشن نتائج منسوخ کرکے حکم جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے این اے 258کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔۔الیکشن کمشین نے پی بی 21 اور پی بی 5کا الیکشن بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔۔الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔این اے 258لورا لئی سے بی اے پی کے اصرار ترین کامیاب ہو ئے تھے۔

پی بی 5 سے آزاد امیدوار مسعود علی خان جیتے تھے۔جب کہ پی بی 21سے اے این پی کے زمرک خان کامیاب ہوئے تھے۔۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ تینوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔ جب کہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے ابتدائی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ابتدائی انتظامات مکمل کرلیے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے چاروں صوبوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی جس کیلئے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی دو دو نشستوں پر پولنگ ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے روز امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج کو طلب کیا ہے ،ْفوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔۔۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا سامان ریٹرننگ آفیسرز کو پہنچا دیا گیا۔پولنگ عملے کی تعیناتی اور ابتدائی تربیت بھی دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی،،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ مردوں کا داخلہ بند ہوگا۔تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔