counter easy hit

الیکشن کمیشن کا مریم کے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

The Election Commission asked the request against Maryam's party post

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے کیخلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر مریم نواز اور ن لیگ سے جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کو ن لیگ کی پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سے جہانگیر جدون، مریم نواز کے وکیل بیرسڑ ظفر اللہ جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے وکیل حسن مان پیش ہوئے۔ چیف الیکش کمشنر نے استفسار کیا کہ درخواست پر ن لیگ اور مریم نواز کے جوابات کیوں جمع نہیں کرائے گئے۔ ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ انھیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں دی گئی، کاپی ملنے کے بعد ہی جواب جمع کرائیں گے۔ ن لیگ کے وکیل نے مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اور تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کی کاپی فراہم کرنے کی بھی استدعا کی۔ اس پر تحریک انصاف کے وکیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ مریم نواز کی تقرری ن لیگ نے خود کی اور اب کاپی ہم سے مانگ رہے ہیں۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ جس نے بھی تقرری چیلنج کی ہے اس کے پاس اس کا نوٹیفکیشن بھی ہونا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور مریم نواز کے وکلاء کو پٹیشن کی کاپی اور ریکارڈ فراہم کرتے ہوئے 25 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website