counter easy hit

عمران خان کی شخصیت کا اثر۔۔۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ2022میں پہلاپاکستانی مشن خلاءمیں بھیجاجائےگا،سپارکونے چین کے ساتھ خلائی مشن کیلئے معاہدہ کیاہے، یہ ہمارے سپیس پروگرام کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمارا کامیابی کا سفر آگے بڑھے گا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کابینہ اجلاس میںنیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے کافیصلہ کیاہےتا کہ نیب کے افسران کو نقل و حرکت میں آسانی ہو، خیبرپختونخوا میں تمام بھرتیاں ٹیسٹنگ سروس سے ہوتی ہے، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو موثر بنانے کےلئے شفقت محمود کو ہدایت کی گئی، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقررکیاہے،سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سےکم کرکے300ریال کردی گئی،سعودی اور پاکستان کے تعلقات اب مزید مستحکم ہو گا،3سال میں مؤخرادائیگی کے تحت کل 9ارب ڈالرکاسعودی عرب دیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اپنے آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کی تفصیلات اور اہداف سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری شامل تھی۔اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل لائبریری پاکستان اور بلغاریہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت کی توثیق کے علاوہ آگ سے جھلسنے والے افراد کی جلد کی پیوند کاری پرٹیکس ختم کرنے کی تجویز، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ٹاسک فورس کے قیام اور نیب حکام کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔