counter easy hit

لندن میں سردی سے قریب المرگ اژدھا بچا لیا گیا

The dying dragon were the cold in London

The dying dragon were the cold in London

وسطی لندن میں ایک گزرگاہ پر کوئی ساڑھے تین فٹ لمبا اژدھا پایا گیا ، جو یخ سردی کے باعث جماہوا تھا ، تا ہم اس کو ریسکیو کر کے بچا لیا گیا ہے اور اس کا نام ایبینیزر رکھا گیا ہے ۔
لندن (یس اُردو نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق تین روز قبل جب اس سانپ کو پایا گیا، تو یہ بے حس و حرکت پڑا تھا ، اور ایسا لگ رہا تھا جیسے بے جان ہو تا ہم اس کو جانوروں کے تحفظ کے ایک ادارے مے ھیو اینیمل ہوم نے فوری طور پر وہاں سے اٹھایا اور دیکھ بھال کرنا شروع کر دی ۔ اس سانپ کو ایک بلیوں کے لئے استعمال ہونے والے خاص بستر پر ڈالا گیا، اور حرارت دی گئی ۔ اب یہ اژدھا تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سانپ بڑا ہو کر چھ فٹ کی لمبائی تک پہنچ سکتا ہے ۔