counter easy hit

محر م کا مہینہ آتے ہی سونا مارکیٹ میں مندی ۔۔۔۔ کتنا سستا ہو گیا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

The downturn in the gold market as soon as the month of Muharram comes ... How cheap has it been? Great news has come for the people

کراچی(ویب ٖ ڈیسک ) مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہو گئیسندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کی کمی سے اٹھاسی ہزار چھ سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا ایک سو بہتر روپے کی کمی سے پچہتر ہزار نو سو ساٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار چھ سو تیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ عام آدمی کیلئے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 16 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 271.33 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔پیوستہ ہفتہ میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 271.83 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدد و شمارکے مطابق سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں 0.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔8001 روپے سے لے کر12 ہزار ، 12 ہزار ایک سے لے کر 18 ہزار روپے، 18 ہزار ایک سے لے کر 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.15، 0.17، 0.19 اور 0.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کے دووان 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 16 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ان میں ٹماٹر، کیلے، مرغی، لہسن، آلو، دال مسور، انڈے، دال مونگ، چینی، ایل پی جی سلنڈر اور اری 6 چاول شامل ہیں۔ ہفتہ کے دوران بناسپتی گھی، بریڈ، دہی، واشنگ سوپ، آٹا، گڑ، کوکنگ آئل، دودھ، دال ماش، پکی ہوئی بیف، تیار چائے اور سرخ مرچوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website