counter easy hit

کراچی میں چکن گنیا کے مرض کو روکا نہ جاسکا

شہر کراچی میں مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گنیا کے کیسز کو روکا نہیں جاسکا، لیاری سے چکن گنیا کے مشتبہ 11مریضوں کو رپورٹ کیا گیا۔

The disease Chicken Guinea could not prevent in Karachi

The disease Chicken Guinea could not prevent in Karachi

ڈینگی پر یوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہرکے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں5ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ12 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے ڈینگی اور ملیریا کے کیسز درجنوں میں ہیںواضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈینگی اور ملیریا کےہزاروں کیسز سامنے آئے تھے جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں لیکن ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی غیر فعالیت کے باعث ان کیسز کو روکنے کےلئے نہ کوئی واضح حکمت عملی بنائی گئی نہ ہی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ۔دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث چکن گنیا کے مشتبہ مریض شہر کے دیگر علاقوں سے بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website