counter easy hit

افغان طالبان کا مطالبہ پورا، مذاکرات کو دوسرا دور ابو ظہبی کی بجائے قطر میں ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ا فغان طالبان کامطالبہ تسلیم کر تے ہوئے مذاکرات کا مقام تبدیل کردیا، مذاکرات کا اگلا دور 9 جنوری کوقطر میں ہوگا، جس میں امریکا اور افغان طالبان میں ون آن ون مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے افغانطالبان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے ، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان آئندہ مذاکرات کا دوسرا دور 9 جنوری کل ابو ظہبی کی بجائے قطر میں جو کہ 2روز پر محیط ہوگا۔اس سے قبل افغان طالبان کی جانب سے امریکی حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ مذاکرات کا مقام تبدیل کیا جائے، جبکہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی دوسرا ملک فریق نہیں بنے گا نہ ہی مذاکراتی عمل میں افگان حکومت کی جانب سے کوئی نماائندہ شامل کیا جاائے کیونکہ طاالباان ڈائریکٹ امریکہ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل قطر میں شروع ہوگا جو کہ دو دن تک جاری رہے گا ، اس مذاکراتی عمل میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔