counter easy hit

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں اور تمام ثبوت پاکستان کےعوام کے سامنے آئیں گے،

The decition of Supreme Court will according to the constitution and the law, Maryam Aurangzeb

The decition of Supreme Court will according to the constitution and the law, Maryam Aurangzeb

3 عدالتوں سے مفرور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، رپورٹ کی جلد نمبر  10 کھولنے کی درخواست شریف خاندان نے کر رکھی ہے، ہرچیز کو پاناما کیس کے ساتھ جوڑنا ختم ہونا چاہئے۔ اعلیٰ عدلیہ کے احترام ہمیشہ قائم رہا ہے جب کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ، وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں، وہ (ن) لیگ کے سپاہی ہیں، وہ 24،24 گھنٹےکام کرتے ہیں۔ ان کی جہاں جہاں ضرورت تھی وہ موجود تھے اور اس معانملے میں ان کی مشاورت بھی شامل رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website