counter easy hit

کس سیاست دان کے کتنے اثاثے، الیکشن کمیشن کا تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کمیشن نے اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے 21 ہزار امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ The decision to issue details of which assets of the politician, the Election Commissionکاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی معلومات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں کے تحفظات کے بعد ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کرنا بند کر دی گئی تھیں، تاہم چونکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں امیدواروں کی معلومات شائع کیے جانے کی شق موجود ہے اس لیے تفصیلات مشتہر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ قانون کے تحت ہر ووٹر کو امیدوار پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے، تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہوتی ہے، 2013 میں بھی الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔