counter easy hit

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کافیصلہ ہوگیا

The decision of the heads of local authorities in Punjab

The decision of the heads of local authorities in Punjab

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کافیصلہ ہوگیا،غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق 5بڑے شہروں میں مسلم لیگ ن نے مئیراورڈپٹی مئیرکے لئے کامیابی حاصل کرلی ۔

غیرسرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق ملتان میں ن لیگ کے نویدالحق آرائیں مئیر جبکہ ڈپٹی مئیرمنوراحسان اورعامر سعید انصاری کامیاب ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے شاہد حمید چانڈیہ مئیرمنتخب ہوگئے جبکہ شیخ اسرارنےڈپٹی مئیر کےلئے میدان مارلیا۔

غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگ کے شیخ ثروت اکرام مئیرجبکہ ڈپٹی مئیر رانا مقصوداورسلمان خالد منتخب ہوگئے۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کےامیدوار محمد رزاق ملک میئرمنتخب ہوگئے۔نومنتخب میئرکاتعلق راناثناء گروپ سےہےجو شیرعلی گروپ کےامیدوارکو شکست دینےمیں کامیاب ہوئے۔فیصل آبادکے 3ڈپٹی مئیر شیخ یوسف،چودھری عبدالغفوراورامین بٹ بھی کامیاب قرارپائے۔

بہاولپور میں غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے عقیل نجم ہاشمی مئیر جبکہ ملک منیر اقبال ڈپٹی میئرکےلئے فاتح قرارپائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website