counter easy hit

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے ذیشان کی والدہ بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بیٹے پر لگے الزامات ختم کیے جائیں۔سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے میں سانحہ ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ذیشان کی والدہ نےوزیراعظم عمران خان سے اپنے بیٹے (ذیشان)پر عائد الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ذیشان کی والدہ نے کہاہے کہ ان الزامات کے بعد اب ذیشان کے بھائی، بیٹی اور فیملی پر انگلی اٹھائیں گے،لوگ الزامات لگائیں گے،اس طرح ذیشان کی فیملی کا جینا مشکل ہو جائے گا ۔ اگرایسی کوئی بات تھی تو ذیشان کو گرفتار کر لیتے،پکڑ لیتے ، اسے مارا کیوں؟سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان کی والدہ نے مزید کہا ہے کہ ذیشان کو پکڑ لیتے تو سارے ثبوت بھی مل جاتے۔ اب اگر آپ ذیشان کے خلاف ثبوت بھی دیں گے تو ہم نہیں مانیں گے۔ نہ جانے انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا بنا لیا ہو گا۔ سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس 30سال سے ہمیں جانتی ہیں اور بتا سکتی ہیں کہ ہم کیسے لوگ ہیں؟ ان کی دیورانی ذیشان کی استانی بھی رہ چکی ہیں ۔انہوں نے ذیشان کو پڑھایا بھی ہے ۔