counter easy hit

مردہ قرار دیا گیا نوجوان اپنی ہی آخری رسومات میں اچانک آ پہنچا

اسونسیون: پیراگوئے میں ایک شخص نے اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران بخیر و عافیت پہنچ کر سب کو حیران کردیا جس پر اہل خانہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے کے گاؤں سانتا ٹریسا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں مرنے والا نوجوان اپنی ہی آخری رسومات کےلیے منعقدہ تقریب The deadly teenager suddenly came to his last ritualsکے دوران گھر پہنچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے غیر یقینی حالت میں نوجوان کو خوش آمدید کہا اور اس موقعے پر نہایت جذباتی اور حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔ برازیل کی سرحد کے قریب واقع پیراگوئے کے ایک نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل کسی کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے نکلے تھے تاہم وہ واپس گھر نہیں لوٹے تو گھر والے پریشان ہوگئے جب کہ اسی دوران پولیس کو ایک مکمل جلی ہوئی لاش ملی جسے یوآن رامون کے اہل خانہ نے غلطی سے شناخت کرکے آخری رسوم کی تیاری شروع کردی اور عین اسی وقت یوآن رامون گھر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ پیراگوئے کے اس علاقے میں منشیات فروشوں کے کئی گروہ کام کر رہے ہیں جن کے درمیان قبضے اور طاقت کےلیے جھڑپیں جاری رہتی ہیں اور قتل وغارت گری یہاں معمول کی بات ہے۔ اسی وجہ سے یوآن رامون کے تین دن غائب رہنے کے بعد ایک جلی ہوئی لاش ملنے پر اہل خانہ نے یقین کرلیا کہ یہ لاش یوآن رامون ہی کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور ملنے والی لاش کس کی ہے۔