counter easy hit

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکینڈری سکول امتحانات کے سلسلہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا

The DCO Ali Chatha

The DCO Ali Chatha

گجرات (علی بھٹی سے )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکینڈری سکول امتحانات کے سلسلہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ای ڈی او طاہر کاشف بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول غریب پورہ میں قائم امتحانی مرکز کے دورہ کے دوران امیدواران کی رولنمبر سلپس چیک کیں انہوں نے ناظم امتحانات کو ہدایت کی کہ امتحان کی شفافیت کو سو فیصد برقرار رکھا جائے کسی بھی قسم کی نقل یا جعل سازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ایسی سرگرمیوں کے مرتکب امیدوران کے خلاف پالیسی کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے بعد ازاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے طالبات سے سکول میں موجود بنیادی ضروریات اور معیار تعلیم بارے دریافت کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ صوبہ بھر میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ ٹیچرز اور طالبات کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات برؤے کار لائے جائیں ۔