counter easy hit

دن گنے جا چکے؛ نواز شریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاناما لیکس کے تمام الزامات میاں نواز شریف کے اردگرد گھومتے ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں براہ راست میاں نوازاور میاں شہباز شریف ملوث ہیں، نوازشریف کے اقتدارکے دن گنے جا چکے ہیں۔

The days are counted; Nawaz Sharif's power is sinking due to corruption, Bilawal Bhutto

The days are counted; Nawaz Sharif’s power is sinking due to corruption, Bilawal Bhutto

پارٹی کی فیڈرل کونسل اور منشورکمیٹی کے رکن عبدالقادر شاہین سے اسلام آباد میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ اور واضح برتری حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی نے اپنا تمام ہوم ورک مکمل کرکے تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلسے جلوسوں میں تیزی لانے کے علاوہ اپنے انتخابی منشورکی تیاری کا بھی آغازکر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے منشورکمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تمام طبقات کو یکساں نمائندگی کیساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کو پارٹی منشور میں اولین ترجیح دی جائے اورتعلیم ، صحت، روزگار سب کیلیے کا پروگرام پیش کرے، زراعت، صنعت، معیشت بھی پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کا اہم حصہ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریئے کا نام ہے جسے کوئی ختم نہیںکر سکتا۔ محنت کش مزدور کسان، نوجوان ، خواتین، وکلاء اور کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور انکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ غریب کے حقوق کی جوجنگ ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی وہ جنگ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا حکمران ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ عام انتخابات میں چھانگا مانگا یا رحیم یار خان جیسی سیاست یا انتخابی رزلٹ حاصل کرنے کی مذموم کوشش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔ مہذب قوموں کی یہ روایت رہی ہے کہ سربراہ حکومت پر مالی بدعنوانیوں بے ضابطگیوں اور مئی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہوں تو وہ فورا مستعفی ہو جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما لیکس تحقیقات کے پیش نظر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو اسٹپ ڈاؤن ہوتے ہوئے فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ پاناما لیکس کے تمام الزامات میاں نواز شریف کے اردگرد گھومتے ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز کی مالی بے ضابطگیوں اورکرپشن کے الزامات براہ راست میاں نوازاورمیاں شہباز شریف پر ہیں، اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا گیا ہے، اگرحکمرانوں میں تھوڑی سی بھی اخلاقی شرم باقی ہے تو اسٹپ ڈاؤن کرکے خود احتساب کے لیے پیش ہوتے تاکہ جے آئی ٹی تحقیقات شفاف انداز میں مکمل ہو سکیں۔

مزید برآں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے پی کے کے رہنماؤں سابق اسپیکر کرامت چغرمٹی، زمین خان، باچا صالح، انور علی خان، مصباح الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اورکارکن سرگرم ہو جائیں، شہر شہر اور قریہ قریہ تک پارٹی کو مضبوط اور منظم بنائیں۔ نواز شریف کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں، ان کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دیر میں پارٹی مضبوط ہو رہی ہے، دیگر پارٹیوں کے لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات ہم سے چرائے گئے تھے اور خصوصاًکے پی میں ہماری پارٹی کے رہنماؤں اور امیدواروں کو شہیدکیا گیا تھا۔ دریں اثناء بلاول بھٹو سے سابق سپیکر آزاد جموں و کشمیر سردارغلام صادق، سید دلاور شاہ، ندا نذیر اوردیگروفود نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور ہمایوں خان بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو سینیٹر رحمن ملک کے گھر پہنچے اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website