counter easy hit

کرکٹ کے گرو نے بڑی پیشگوئی کرکے نیوزی لینڈ پر بجلیاں گرا دیں

The cricket gurus dropped in New Zealand and dropped on New Zealand

لاہور(ویب ڈیسک) کیویز کا ورلڈکپ میں برا دن بدھ ہوگا، اظہر محمود نے امیدیں باندھ لیں۔برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ کیویز مسلسل فتوحات کے بعد اچانک ہارنے کی روایت رکھتے ہیں،وہ کئی ایونٹس کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں ناکام ہوئے،برا دن کسی ٹیم کا بھی آ سکتا ہے،امید ہے کہ ایسا بدھ کو پاکستان کیخلاف میچ میں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ 1992میں بھی گرین شرٹس کی صورتحال اسی طرح کی تھی،ہر مقابلے میں فتح درکار اور نیوزی لینڈ کا سامنا تھا،ہمیں اب ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہے، کیویز مسلسل فتوحات حاصل کرتے آرہے ہیں، ان کیخلاف کامیابی کیلیے بولنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی،بیٹنگ کے دوران ٹاپ آرڈر کو رنز بنانا ہوں گے۔اگر گرین شرٹس بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلاحیتوں کا اظہار کریں تو کسی ٹیم کو بھی زیر کرسکتے ہیں۔بولنگ کوچ نے کہا کہ محمد عامر نے مسلسل محنت سے موزوں لائن اور لینتھ کا راز پالیا،اگر پیسر ابتدا میں ہی ٹیم کیلیے وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو کیویز کو دباؤ میں لانا آسان ہوجائے گا۔حسن علی کی مسلسل ناکامیوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بیٹسمین ہو یا بولر کیریئر میں برا دور کسی کا بھی ہوسکتا ہے، اسی طرح کی مشکلات کا شکار محمد عامر بھی رہے لیکن فارم میں واپس آچکے ہیں، حسن علی میدان کے اندر اور باہر سخت محنت کررہے ہیں،کسی وقت بھی ان کی فارم بحال ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website