counter easy hit

ملک ریاض کو فوری گرفتار کیا جائے۔۔۔عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عدالت نے ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو فوری گرفتار کرنے کاحکم سُنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک ریاض سے متعلق ایک کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خاں نے کی۔ جنہوں نے ملک ریاض کو کیس میں عدم حاضری پر گرفتار کرنے کا حکم سُنایا ہے۔ ملک ریاض کے خلاف 1401 کنال اراضی میں کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن عدالت میں زیر سماعت ہے۔عدالت کے جج نثار احمد خاں نے فیصلے میں کہا کہ ملک ریاض عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ 2 سماعتوں پر بھی پیش نہیں ہوئے، اس لیے اُن کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم سُنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2019ء کو کیس کی سماعت کے دوران جج نثار احمد نے ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر2019 تک کی توسیع کر دی تھی۔جج کی جانب سے ملک ریاض کے وکلاء کو کہا گیا تھا کہ وہ اگلی سماعتوں پر اپنے موکل کی حاضری یقینی بنائیں۔ دور ان سماعت ملک ریاض کی جانب سے وکلاء کا پینل اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوا، وکیل ملک ریاض نے کہاکہ ملک ریاض حج پر گئے ہوئے ہیں عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے استثنیٰ دیا جائے۔ جس پر عدالت کے فاضل جج نے کہاکہ انکا پیش ہونا لازمی تھا کیونکہ وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ پیشی پر انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ملک ریاض پر موضع ملک پور عزیزال میں چودہ سو ایک کنال اراضی جعلی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام انتقال کا الزام ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے ہاتھوں دِن رات کے ستائے ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی بندش بھی معمول بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دِنوں بارشوں کے دوران کئی افراد کی ہلاکتوں پر بھی عوام کے الیکٹرک کے خلاف غم و غصے کے جذبات سے بھرپور نظر آئے۔ تاہم اب عوام کے منتخب نمائندے بھی کے الیکٹرک سے تنگ آ چکے ہیں۔گزشتہ روز کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر رُکن قومی اسمبلی عطاء اللہ ایڈووکیٹ بھی کے الیکٹرک سے اس قدر نالاں نظر آئے کہ انہوں نے خودسوزی کی کوشش کی، تاہم انہیں ان کے ساتھیوں نے ایسا کرنے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک شہزاد اعوان،ڈاکٹر سعید آفریدی،خرم شیر زمان،ڈاکٹر سنجے ،شہزاد قریشی اور ایم این اے آفتاب صدیقی کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تو اُس وقت صورت حال پریشان کُن ہوگئی ، جب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ نے کے الیکٹرک کے آفس کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ،تاہم اس موقع پر اُن کے ساتھیوں نے انہیں یہ انتہائی اقدام اُٹھانے سے روک دیا۔حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی عطاء اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی سے ہم تنگ آچکے ہیں۔جبکہ پارلیمنٹیرین ڈاکٹر سعید آفریدی نے کہا کہ ہم عوام کو مزید مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔THE, COURT, ORDERED, TO, ARREST, MALIK RIAZ, REAL ESTATE, KING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website