counter easy hit

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی بڑا قدم اُٹھا لیا

The court also took a big step against Yousuf Raza Gilani

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشتہارات اور غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔احتساب عدالت نے مذکورہ کیس کے تمام ملزمان کو 2 جولائی کو طلب کیا ہے۔عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں دو جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔عدالت کی طرف سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول تقسیم کر دی گئی ہیں۔ملزمان میں یوسف رضا گیلانی اور فاروق اعوان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔خیال رہے نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، دونوں پریوا یس ایف فنڈ کی مدمیں انعام اکبر کوغیرقانونی ٹھیکہ دینے اور قومی خزانے کو128ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہےں۔دونوں نے ملی بھگت کرکے یوا یس ایف فنڈ کی مد انعام اکبر کوغیرقانونی ٹھیکہ دیا ۔ یوسف رضا گیلانی اور سلیم بیگ پرقومی خزانے کو128ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان پر مبینہ طور پر آئی ٹی آلات کی خریداری کا ٹھیکہ من پسند کمپنیوں کو مہنگے نرخوں پردینے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 328.366 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نوابزادہ محمود زیب، سابق صوبائی وزیر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن، افرادی قوت، انڈسٹریز اور منرل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخواہ اوردیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طورپر اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئی 498.96ایکڑ اراضی سے فاسفیٹ کی ایکسپلوریشن کا لائسنس ارزاں نرخوں پر14980 روپے میں دینے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا35کروڑ52لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے اظہار حسین، سابق وزیر برائے خوراک حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر پی آر سی پشین میں گندم کی تقریبا35ہزار بوریوں کی فراہمی میں خوردبردکاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا21کروڑ18لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سلطان محمد ہنجرہ ،سابق ممبر قومی اسمبلی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی1342کنال سرکاری زمین اور ایک کنال 14مرلہ قبرستان کی زمین سرکاری کاغذات میں ہیرا پھیری اور غیرقانونی طور پر الاٹ کرانے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کوتقریبا 190ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website