لندن: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں معروف باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے نمل یونیورسٹی قائم کی جس میں 92 فیصد طلبا مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اورکالج نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنایا اور زرعی معیشت کے موضوع پر دنیا کی بہترین جامعات سے الحاق کیا، اب کے پی حکومت کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کے اچھے ریمارکس آئے، انہوں نے پختون خوا انتظامیہ کی تعریف کی کیوں کہ وہاں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے، چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے خدمات لیں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔








