counter easy hit

سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہورمیں‌ لینڈ‌ کر گیا

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی سے لانے والا طیارہ لاہور میں لینڈ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائی 243 لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، سزایافتہ مجرم نوازشریف اور مریم نوازاسی طیارے میں موجود ہیں۔

قبل ازیں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے ابوظہبی پہنچے تھے، وہ گزشتہ شام لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے، مریم نواز نے ابوظہبی ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپ پرمیک اپ سامان کی خریداری بھی کی۔

لندن میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جیل نہیں جا رہا، مشرف دور میں مجھے اٹک قلعے میں قید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سنائی تھی۔

مسلم لیگ ن کے قئاد نواز شریف پر80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔