counter easy hit

والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے، حسین نواز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور ایسے میں لوگ ابہام کی باتیں کر کے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔

The condition of mother Kalsoom Nawaz is delicate, Hussein Nawazلندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 4 دن کا استثنیٰ دیا گیا جبکہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حسین نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کی جمہوریت کیلئے کیا خدمات ہیں۔ واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق انہیں اللہ سے ہی امید ہے جبکہ کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی والدہ کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔