کلاکار فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم’ساون‘ کا رنگا رنگ اور شاندار پریمیئر اچی کے مقامی سینما گھر میں منعقد ہوا جس میںفلم کی کاسٹ، شوبز کی معروف شخصیات، عوام اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں عورت کو بہت لاچار بنا کر پیش کیا جاتا ہے درحقیقت وہ بہت بہادر ہوتی ہے۔ ہم سب بہادر ماؤں کی اولادیں ہیں ورنہ ہم لوڈو کھیل رہے ہوتے۔ ’ساون‘ میں ایک مضبوط عورت کا کردار بھی نظر آئے گا۔ نوجوان ہدایت کار فرحان عالم نے بھی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران فلم کے کریو کو سخت موسم کاسامنا رہا، مگرسب نے سخت محنت سے کا م کیا۔
رنگا رنگ پریمیئر میں ہدایت کار فرحان عالم کے علاوہ اداکار شکیل، سلیم معراج، کرم حسین، ٹیپو شریف، نجیبہ فیض، عمران اسلم، حسن احمد، شاہد نظامی، مصباح خالد، عادل مراد اور دیگر اہم فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ جیو فلمز کے تعاون سے فلم ’ساون ‘ جمعہ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہےتاہم یہ فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں پانچ عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔
’ساون‘ کی پروڈکشن بالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایڈیٹر اسیم سنہا جبکہ موسیقی ہالی ووڈ کے ایمرایسلے اور ساؤنڈ ایکسپرٹ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتہ جسٹن لبنگ نے دی ہے۔ فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں موسیقار بالی ووڈ کے چرنجیت سنگھ اور بلوچستان کے جانے پہچانے گلوکار اختر چنار شامل ہیں۔










