counter easy hit

چینی شخص کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا

مچھلی کانٹے سمیت پانی میں بھاگ نکلی، شکاری نے کانٹا پکڑنے کیلئے پانی میں چھلانگ لگا دی مگر کچھ ہاتھ نہیں آیا

The Chinese person got expensive to caught fishیوں تو آپ نے اکثر مچھیروں کو ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جسے جھیل سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا۔ یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں ایک مچھیرے نے جھیل سے مچھلیاں پکڑ نے کیلئے کانٹا ڈالا اور سگریٹ جلانے میں مصروف ہوگیا۔ اسی دوران کانٹے میں مچھلی تو پھنس گئی لیکن شرارتی مچھلی کانٹے سمیت پانی میں تیرتے ہوئے بھاگ نکلی اور یوں اناڑی مچھیرا اپنا کانٹا اور مچھلی پکڑنے کے چکر میں جھیل میں گرا اور ڈبکیاں لگاتا رہا لیکن نہ کانٹا ہاتھ آیا اور نہ مچھلی۔