counter easy hit

چینی خاتون نے قرض کی ادائیگی سے بچنے کےلیے چہرہ تبدیل کروالیا

بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے بڑے قرض میں جکڑے جانے کے بعد اپنا چہرہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے تبدیل کروا لیا تاکہ کوئی انہیں پہچان کر گرفتار نہ کر سکے۔

The Chinese lady changed the face to avoid paying the loan

The Chinese lady changed the face to avoid paying the loan

وسطی چین کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ خاتون زُو ناجوان نے بینکوں اور دیگر اداروں سے 37 لاکھ ڈالر (پاکستانی 37 کروڑ روپے) کی رقم قرض لی اور جب عدالت نے ان سے رقم واپس کرنے کو کہا تو وہ فرار ہو کر جنوب مشرقی شہر شینزن چلی گئی جہاں انہوں نے فوری طور پر اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا لی۔ جب پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو خاتون کو پہچاننا مشکل تھا کیونکہ وہ 30 سال کی جوان عورت لگ رہی تھی اور فراہم کردہ تصاویر سے بالکل الگ دکھائی دے رہی تھی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

بعدازاں خاتون نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ دوسرے لوگوں کے شناختی کارڈ پر سفر کرتی رہی اور ایک کریڈٹ کارڈ ادھار لے کر اس کے اخراجات ادا کیے۔ واضح رہے کہ چین کے 300 شہروں میں لوگوں کو طرح طرح سے قرض لینے پر راغب کیا جاتا ہے اور وہ اس جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں۔ عام افراد اور گھریلو خواتین بھی قرض لے رہی ہیں اور یہ شرح 10 سال میں دوگنا ہو چکی ہے لیکن قرض خوروں کو گرفتار کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website