counter easy hit

چینی گھرانے نے ایک ساتھ وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا

بیجنگ:چین میں اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ایک گھرانے کے تمام افراد نے ایک ساتھ محنت کرکے خود کو تبدیل کیا اور اب انہیں پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔

The Chinese family surprised the world by reducing weight togetherیہ گھرانہ بانسوں کا کاروبار کرتا ہے اور شراب نوشی و بسیار خوری کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھا۔ اس خاندان میں بیٹے نے گھر کے تمام اراکین کو وزن کم کرنے اور ورزش پر آمادہ کیا تاکہ خود کو بہتر بنایا جاسکے۔

گھر کے افراد نے پہلے چہل قدمی شروع کردی اور اس کے بعد جاگنگ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں مردوں نے وزن اٹھانے اور دیگر ورزشوں کے  ذریعے اپنے جسم کو سڈول بنایا اوراضافی چربی گھلانا شروع کردی جس کےلیے انہیں باقاعدہ جِم جانا پڑا۔

تمام افراد نے ہر 10 روز بعد اپنا جائزہ  لینا شروع کیا اور جسمانی پیمائشیں کیں تاہم اپنے ہدف سے دور رہنے کی صورت میں مزید سخت محنت شروع کردی۔ 10 مارچ 2017ء کو شروع ہونے والی یہ کوشش 30 ستمبر تک جاری رہی اور پورے خاندان نے یکسوئی سے اس پروگرام پر عمل کرکے دکھایا۔ اب وہ مزید صحت مند اور پر اعتماد ہوچکے ہیں۔