counter easy hit

چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی

میانوالی: جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا، چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت ایک چینی آٹو کمپنی نے پاکستان میں جدید بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانیوں کمپنیوں راوی انڈسٹریز اور ملک گروپ آف کمپنیز نے چینی کمپنی کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے داود خیل میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی۔ کمپنی لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرنے کیلئے 7 سے 10 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جبکہ اس سرمایہ کاری سے 5 ہزار نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی کے پلانٹ میں تیار کی جانے والی بسوں کو کراچی میٹرو بس منصوبے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔