counter easy hit

چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

شنگھائی: گزشتہ کئی برسوں سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر میں قبضہ جمایا ہوا ہے تاہم اب فیس بک کا یہ اعزاز چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے توڑ دیا ہے۔

The Chinese company left behind Facebookچین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی کمپنی ٹینسینٹ نے دنیا بھر میں مقبول امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی ’فیس بک‘کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑدیاہے۔ گزشتہ روز ٹینسینٹ دنیا کی 5 سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سال ہانک کانگ میں شیئربازار میں  حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کی قیمت دوگنی ہوکر531 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو کہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالرز سے آگے نکل گئی ہے۔ کمپنی کی آمدنی ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔ تاہم ابھی ٹینسینٹ اس شعبے کی کنگ کمپنی’ایپل‘سے بہت پیچھے ہے۔ حصص بازار میں ’ایپل’کمپنی کی آمدن 873 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

0-tencent-1511338642ٹینسینٹ بھی دراصل فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے اس کے مقبول ویڈیو چیٹ (وی چیٹ) فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کرسکتے ہیں، تصاویر شیئر کرسکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ چین میں اس ایپ نے ٹیکنا لوجی کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

ٹینسینٹ کمپنی کے بانی اور چائنا کے ٹاپ بزنس مین ’ما ہوتینگ‘ جنہیں ’پونی ما‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کم ہی انٹرویوز دیتے ہیں انہوں نے اس موقع پرکہا کہ ان کی کمپنی نےرواں ماہ امید سے زیادہ 69 فیصد آمدنی  حاصل کی ہے۔

0-mahutang-1511338593

ٹینسینٹ نے رواں سال اپنے پبلشنگ کےشعبے کو ہانک کانگ کے اسٹاک ایکسچینج میں ایک الگ اکائی کے طور پر رجسٹرڈ کرایاتھا اور اب ٹینسینٹ ملائیشیا میں بھی اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ کمپنی کے سینئر نائب صدر ایس وائی لاؤ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹینسینٹ نے ملائیشیا میں پیسے کے لین دین کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ کیونکہ ملائیشیا حقیقتاً بہت وسیع بازار ہےاور وہاں وی چیٹ کے تقریباً دو کروڑ صارفین ہیں۔