counter easy hit

پنجاب میں وزیراعلیٰ کو کمزور نہ سمجھا جائے، صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر عمران خان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک میں پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورتحال کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرا اور شہباز شریف دونوں کا ایک دوسرے سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے ملاقات نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی بیٹیوں کو نیب کے نوٹس ملنا بڑی بات نہیں، ہماری بیٹیوں کو بھی نوٹسز ملے تھے۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھا جائے ،نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نلکے بھی گنتے تھے۔