counter easy hit

کراچی میں مرغی کچھ اور سستی ہو گئی

آسمان پر چڑھے ہوئے مرغی کے گوشت کے نرخ بتدریج نیچے آنے لگے ہیں۔

The chicken was cheaper in Karachiکمشنر کراچی نے تازہ نرخوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی ہے۔

تازہ پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں زندہ برائیلر مرغی 14 روپے فی کلو سستی ہوگئی،جس کے بعد برائیلر مرغی 184روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو پرآگئی۔

پرائس لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 3روز میں برائیلرمرغی کے گوشت میں21 روپے کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 285روپے سے کم ہو کر 264 روپے فی کلو ہو گیا۔