yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے بھارت کا بڑا راز فاش کر دیا

MH Kazmi August 16, 2019 1 min read
The chairman of the Kashmir Committee has uncovered the great secret of India
Share this:

The chairman of the Kashmir Committee has uncovered the great secret of India

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر میں مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، قائد اعظم کا دو قومی نظریہ آج سچا ثابت ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر امام کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو علاقائی تھانےدیدار بنانا چاہتا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے آزادی کے نام پر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کےبعدتحریک آزادی کشمیرمزیدتیزہوئی، بھارت مستقبل میں بھی جارحیت کرےگا،ہمیں اس کے لیے مکمل تیار رہناہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بذریعہ طاقت دبایا جارہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ دیے گئے مگر کشمیریوں کا جذبہ آج بھی کم نہ ہوا۔فخر امام کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری آزادی پر قربان ہوچکے، وہ کسی صورت مقبوضہ وادی میں بھارت کا تسلط نہیں چاہتے، پلواما حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا آئندہ بھی ہمیں جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا، ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئر کراسنگ مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا ، اس وقت خطے کا امن داﺅ پر لگادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ سے کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام افغانستان کا امن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں لگتاہے کہ اس کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے اور میں نے اس پر سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج لاہور اور لندن میں حق کی آواز بلند کی جارہی ، پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیر ی پاکستان اور عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے اور کرفیوکو آج گیارواں روز ہے۔ آج پوری قوم کا پیغام ہے کہ” کشمیر بنے گا پاکستان “، حکومت ہر فورم پر کشمیریوں کاساتھ دیگی، مودی سرکار نے چال چلی ، آج سیاست نہیں کشمیر کاز کا وقت ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع دیا ہے، سلامتی کونسل کوخون خرابے سے قبل اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 11واں دن ہے اورکشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کھانا دستیاب نہیں، ادویات میسر نہیں، تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔کشمیراور ریاست کومٹانے کیلئے مودی نے جوچال ہے اس کو کشمیری قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری قوم کو کشمیریوں کو یکجا ہونا چاہیے۔ پاکستانی کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کاز کیلئے متحد ہوجانا چاہیے، یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔کشمیر وادی، لداخ مصر بن چکا ہے، سب کی نگاہیں پاکستان اور دنیا کی طرف لگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس سے پہلے خون خرابا ہو، سلامتی کونسل کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔پاکستان کی توجہ افغانستان اور امن کی طرف تھی ، پانچ اگست کو جب زملے خلیل آئے توان سے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ہم کشمیریوں کی آخری حد تک ساتھ دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو موقع دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا دنیا میں مقدمہ لڑے۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش وجذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی۔یہ سیاست نہیں جہاد ہے اس کی طاقت ایمان سے ملتی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہن کا ساتھ دینے میں بہت دیر کردی۔ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں۔ نہتے عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں،مظلوم کشمیری بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How is Kashmir possible to solve the problem? The biggest message was sent to the Pakistani leadership
Previous Post مسئلہ کشمیر کا حل کیسے ممکن ہے؟ پاکستانی قیادت کو سب سے بڑا پیغام بھجوا دیا گیا
Next Post حسن نثار نے اپنے زمانہ طالبعلمی اور ایام جوانی کو یاد کرتے ہوئےشاندار واقعات بیان کردیے
Hasan Nisar recounted living events while remembering his time as a student and young man.

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.