counter easy hit

پاکستانی بائیو مکینک لیب کیلیے الحاق کی سند تیار

پاکستانی بائیومکینک لیب آئی سی سی سے الحاق کی سند پانے کیلیے تیار ہے، پی سی بی کے نامزد 2آفیشلز نے پریٹوریا میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے بولنگ ایکشن کی جانچ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی۔

The certificate ready for accession of bio-mechanics lab

The certificate ready for accession of bio-mechanics lab

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پہلی بائیومکینک لیب کیلیے 4لاکھ 60ہزار ڈالر کا سازو سامان2008 میں ہی خرید لیا تھا لیکن عمارت کی تعمیر اور مالی بد انتظامیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ 8سال تک تاخیر کا شکار رہا، بالآخر ایک نجی یونیورسٹی کی معاونت سے اسے فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اب اس کا آئی سی سی سے الحاق کرانے کی تیاریاں مکمل نظر آرہی ہیں، ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق کونسل کے ایک وفدکی آمد کا بھی انتظار کیا جارہا ہے،حال ہی میں یونیورسٹی کے پروفیسر میاں اویس اور پی سی بی کے نمائندے حسان الرحمان2روزہ ورکشاپ میں شرکت کیلیے پریٹوریا بھی گئے تھے۔ انھوں نے بولنگ ایکشن کی جانچ کیلیے آئی سی سی کے وضع کردہ طریقہ کارسے واقفیت حاصل کی اور اس مقصد کیلیے ڈیٹا تیار کرنے کا عمل بھی سیکھا، لاہور میں قائم پاکستان کی اس لیبارٹری میں حرکات کو نوٹ کرنے والے ہائی اسپیڈ تھری ڈی اور ویڈیو کیمرے موجود ہیں،بولرز کا رن اپ مکمل کرنے کیلیے مطلوبہ جگہ بھی میسر ہے،ان سہولیات کی موجودگی میں قوی امکان ہے کہ لیب کو آئی سی سی کی جانب سے الحاق کی سند مل جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برسبین، کارڈف، لفبرو، پریٹوریا اور چنئی میں قائم بائیومکینک لیبز میں انٹرنیشنل بولرز کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد ملک میں کسی لیب کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی،ذرائع کے مطابق پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مشکوک ایکشن کے حامل آف اسپنرز کی بھرمار ہے،ابتدا میں ہی خامیاں سامنے آنے پر بہتری کیلیے کام کیا جا سکے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website