counter easy hit

بیٹھنا ۔۔۔۔موت کا سبب بن گیا

The cause of death

The cause of death

کراچی…….کسی شخص کےلئے دن میں زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی اس کی موت کی وجہ بن رہا ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جو افراد دن میں تین گھنٹے سے زیادہ بیٹھتے ہیں، ان کی زندگی جلد ختم ہوجاتی ہے،4لاکھ 33ہزار افراد سالانہ صرف بیٹھنے کی وجہ سےمرجاتے ہیں اور یہ ہلاکتیں بھی دنیا کے صرف 54ممالک کی ہیں۔
ایک امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی سالانہ مجموعی ہلاکتوں میں سے 3عشاریہ8فی صد ہلاکتیں صرف یومیہ تین گھنٹے سے زیادہ بیٹھنے سے ہوتی ہیں۔سارا دنبیٹھنے کی وجہ سےبرطانیہ میں 20ہزار افرد سالانہ مر جاتے ہیں ،یہ تناسب انگلینڈ اور ویلز پر اطلاق کرنے پر معلوم ہوا کہ بیٹھنے سے2014میں19054افراد ہلاک ہوئے۔امریکی دن میں اوسطاً13گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، جن میں ساڑھے سات گھٹنے دفاتر کے شامل ہیںہے،تقریباً86فی صد امریکی سارا دن بیٹھے رہتے ہیں۔صرف دوگھنٹے بیٹھنے سے خون کے بہاؤ میں کمی، بلڈ شوگر میں اضافہ اور گڈکولیسٹرول میں 20فی صد کمی ہوجاتی ہے۔ اگر بیٹھنےکے دورانیے میں 2گھنٹے کمی کردی جائے تو ہلاکتوں میں تین چوتھائی کمی کی جاسکتی ہے۔محققین کا کہنا ہےکہ یومیہ تین گھنٹے سے کم وقت بیٹھنے سے اوسط عمر میں عشاریہ دو سال کا اضافہ ہو جائے گا۔میڈیسن کے ساؤ پالوا سکول یونیورسٹی کے پروفیسر لینڈرو ریزنڈ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ سامنے آیا کہ بیٹھنے کے دورانیے میں تھوڑی سی کمی بھی طویل عمری کا سبب بن جاتی ہے۔ اگر لوگ بیٹھے کی عادت میں صرف دس فی صد کمی کردیں یعنی تیس منٹ کم بیٹھنا شروع کردیںتو ان میں موت کی شرح میں واضح کمی ہو جائے گی۔یہ تحقیق54ممالک میں2002سے2011کے درمیان ایک ارب دس کروڑ بالغ افراد پر کی گئی جس میں تمام براعظم کے افراد شامل ہیں۔ یہ تحقیق امریکن جرنل آف پریوینٹو میڈیسن میں شائع کی گئیں ،جسے برطانوی اخبار دی مرر،دی سن اور کئی دیگر اخبارات نے رپورٹ کیا۔