counter easy hit

تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف مقدمات سرد خانے کی نذر کردیئے گئے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

The cases against Tehreek-e-Labaik leadership have been given cold boxاسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا اور کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران شاہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور دھرنہ قائدین کیخلاف مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں، یہ مقدمات تھانہ نیوٹاون ، صادق آباد، وارث خان اور گوجر خان میں درج کیے گئے تھے۔ دھرنا قائدین کے خلاف کسی مقدمے کا چلان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔