counter easy hit

گاڑیاں رکھنے والے ہوشیار، اب سے یہ کام ہر گز نہیں ہوگا ۔۔۔ عدالت عالیہ نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نےپانی کا ضیاع روکنے اورپانی کومحفوظ بنانے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے حکم دیاہےکہ گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں،، یہ فیصلہ یقیننا گاڑی رکھنے والے افراد کیلئے بڑی خبر ہے ،، جس پر عمل درآمد کیا جائے گا،، لاہور ہائیکورٹ نےپانی کا ضیاع روکنے اورپانی کومحفوظ بنانے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا،، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےمقامی شہری ہارون فاروق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا،، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نےعدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کررہی ہے،، عدالت نےحکم دیا کہ صوبائی حکومت گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائے ،اور پانی کا ضیاع روکنےاور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات بارے عدالت کو آگاہ کرے،، عدالت نےسیکریٹری اریگیشن اور سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوحکم دیا کہ وہ تیاری کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، جبکہ آئندہ سماعت پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی تفصیلی رپورٹ پیش کریں،، عدلات نے کہا کہ ایل ڈی اےاور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کریں،