counter easy hit

کپتان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سواء چارہ نہیں تھا: شیخ رشید

The captain had no choice except to sit: Sheikh Rashid

The captain had no choice except to sit: Sheikh Rashid

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، دھرنا کامیاب ہو سکتا تھا، پی ٹی آئی کے ڈبے پٹ رہے تھے مگر سارے انجن بنی گالہ میں بیٹھے تھے، کہتے ہیں اگلے دو ماہ اب بھی بہت اہم ہیں۔

اسلام آباد:  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہو جاتے تو وہ دس نفل پڑھتے لیکن ان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سواء کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، پی ٹی آئی کے سارے انجن بنی گالا میں بیٹھے تھے مگر ڈبے پٹ رہے تھے۔

بہرنوع، شیخ رشید تبدیلی کیلئے اب بھی پرامید ہیں، کہتے ہیں اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مہینے کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اسی سال کچھ ہو گا، سپریم کورٹ سے فیصلے کی امید رکھتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انکی حکمت عملی چلتی تو طاہر القادری کو بھی لے آتے۔ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ انہیں عمران خان سے کوئی اختلاف ہو تو وہ ان سے اس کا ذکر تنہائی میں کر لیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website