counter easy hit

کیمرہ خاتون کے بیگ میں تھا

The camera was in a female bagلاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کو جس خاتون نے ٹریپ کیا کیمرہ اس کے بیگ میں تھا۔

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ پولیس بھی جرائم کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اہم لوگ اس کے خلاف ہیں۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ٹیکس بڑھاؤ، سبسڈی واپس لو۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم تین ارب روپے کھائیں گے تو ان کی ادائیگی ہماری آنے والی نسلیں کریں گی۔ آئی ایم ایف کا ریکارڈ دنیا بھر میں بہت زیادہ مشکوک ہے۔ مشکوک اس لیے ہے کہ آئی ایم ایف نے جہاں بھی قدم رکھا وہیں معیشت میں عدم استحکام آیا۔ ہمارا معاشرہ بہت بھیانک راستے اور سمت میں جا رہا ہے جس کی کئی وجوہات ہے جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم عورت کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہوتی ہے لیکن پاکستانی مردوں کا رویہ اب اس سے بہت زیادہ مختلف ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات سے لگتا ہے کہ بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بات کرنا ہو گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نریندر مودی کیا حکمت عملی اپناتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ امریک نے عراق، شام اور افغانستان کو برباد کیا ہے۔ اب امریکہ خلیج فارس میں اپنے بحری بیڑے پہنچا چکا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے تیل کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے بڑی لائف لائن لے رہا ہے۔ مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی نے کہا کہ حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔ مریم نواز جانتی ہیں کہ ملک پر جو مصیبتیں ہیں اس میں ان کی پارٹی کا بڑا ہاتھ ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کی جگہ نہیں لینا چاہتی۔ ن لیگ والے جانتے ہیں کہ اب ملک سنبھالا نہیں جا سکتا۔