counter easy hit

دہشت گردی کے الزام میں ہلاک کیے جانے والے ذیشان کے بھائی کی پاکستان کی اعلیٰ ترین حکومتی شخصیت سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام کی آج صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوگی ۔ ملاقات میں سانحہ ساہیوال کے حوالے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ سانحہ میں ذیشان کو دہشترد قرار دیا گیا ہے ۔ذیشان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ذیشان کا دہشت گردیسے کوئی تعلق نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق آج صدر ڈاکٹرعارف علوی سے ذیشان کے بھائی احتشام کی ملاقات ہوگی، سانحہ ساہیوال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔در مملک سے ملاقات کے لیے ذیشان کے بھائی احتشام اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔سانحہ ساہیوال میں دہشتگرد قرار دئیے جانے والے ذیشان کے بھائی احتشام کا گذشتہ دنوں کہنا تھا کہ ذیشان اور خلیل کے دوستانہ تعلقات تھے۔دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کرلیا، وزیراعلیٰ ساہیوال واقعے پر ابتدائی جے آئی ٹی رپورٹ پر بریفنگ دیں گے اور پنجاب پولیس کے نظام میں اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی،جبکہ سی ٹی ڈی نے متضاد بیان دیا تھا۔