counter easy hit

قونصل خانے میں شہید ہونے والی پولیس اہلکار کے بھائی منظر عام پر آ گیا ایسا زور دار اعلان کر دیا کہ سن کر بھارت سمیت تمام دشمنوں کے ہاتھ پاوں پھول جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں چینی قونصل خانے میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے تاہم وہ اپنی فیملی میں وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے واحد فرد نہیں بلکہ اس سے قبل ان کے بھائی اور ایک بھانجا جام شہادت نوش کر چکا ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار عامر خان کے بھائی اشرف خان نے بتایا کہ عامر کو شروع سے ہی جام شہادت نوش کرنے کا شوق تھا جبکہ اسے معلوم تھا کہ اس کی فیملی کے دیگر دو افراد شہید ہو چکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ میرے چھوٹے بھائی کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں مہمان چینی شہریوں کی حفاظت کرے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے مہمانوں کی حفاظت نہیں کر سکتےتو ہم وفادار نہیں ہو سکتے اور اگر کسی نے ہمارے چینی بھائیوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو ہم ان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ چینی ہمارے بھائی اور دوست ہیں ، اجنبی آپ کو اکیلا چھوڑ سکتا ہے لیکن اپنے کبھی تنہا نہیں چھوڑتے ۔حکومت کی جانب سےملنے والی سپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے سرکار مستقبل میں عامر خان کے بچوں اور اہل خانہ کا خیال رکھے گی ۔