counter easy hit

برطانوی اخبار نے بھارت کو ’جمہوریہ خوف‘ قرار دے دیا

برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ بھارت ’جمہوریہ خوف‘ ہے۔

برطانوی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ کو مودی پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیے، ہندو قوم پرستی کے نام پر کٹھوا اور اترپردیش میں کمسنوں سے زیادتی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سزا The British newspaper declared India as the 'fear of democracy'وار ٹھہرایا جائے۔

بھارت میں زیادتی کے واقعات محض بے قابو مذہبی جنونیت نہیں بلکہ فاشزم پر مبنی ہندو ریاست کی جانب اقدام ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے باعث معصوم افراد کے بہیمانہ قتل، ننھی بچی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ برطانیہ کے موقع پر لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کشمیر کامسئلہ حل کیاجائے جبکہ سکھ کمیونٹی نےخالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ مظاہرےمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و ستم ،آصفہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی جبکہ مسلمانوں کے خلاف ناروا سلوک روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دولت مشترکہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں۔