counter easy hit

سویت یونین کے ٹوٹنے میں اپنے حصے کی ذمے داری تسلیم کرتا ہوں، گوربا چوف

The breakup of the Soviet Union, I accept responsibility for my part, Gorbachev

The breakup of the Soviet Union, I accept responsibility for my part, Gorbachev

ماسکو: سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ سابق سوویت یونین کی سرحدوں کے اندر نئے سوویت یونین کا قیام خارج از امکان نہیں۔ سوویت یونین کے انہدام میں اپنے حصے کی ذمے داری تسلیم کرتا ہوں لیکن میں نے آخری لمحے تک یونین کو بچانے کی کوشش کی۔

منگل کو سوویت یونین کے انہدام کے 25 سال مکمل ہونے پر روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےگورباچوف نے کہا کہ سوویت یونین کو تو بحال نہیں کیا جاسکتا لیکن سابق سوویت ارکان پر مشتمل نیو سوویت یونین کا قیام خارج از امکان نہیں۔ گوربا چوف نے کہا کہ میرے خیال میں مغرب کے دوغلے پن نے سابق سوویت ارکان پر مشتمل نیو سوویت یونین کے قیام کا راستہ ہموار کر دیا ہے اور نیو سوویت یونین کا قیام ممکن ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website