counter easy hit

نامعلوم افرادنے نوجوان کو قتل کر کے اس کی نعش پٹرول پمپ کے عقب میں جھاڑیوں میں پھینک دی

The body of the

The body of the

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر) نامعلوم افرادنے نوجوان کو قتل کر کے اس کی نعش پٹرول پمپ کے عقب میں جھاڑیوں میں پھینک دی تفصیلات کے مطابق نامعلوم درندہ صفت افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم شخص کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیااور اسے ناقابل شناخت بنانے کے لئے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور نعش کو جھاڑیوں میں چھپا دیانعش جو کہ تعفن ذدہ ہو چکی تھی کے دونوں ہاتھ کپڑے سے بندھے ہوئے تھے جبکہ قریبی جھاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی تاہم آگ نعش کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پہلے ہی بجھ گئی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ میں لے لیا ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال کھاریاں پہنچا دیا ہے نعش ملنے کے بعد قریبی محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے