counter easy hit

کیپٹن سمیت 8 اہلکاروں کی لاشیں، 32 زخمی، بھارتی ڈاکٹر راجیو ترپاتی

سیالکوٹ: امن کا پیغام بھی بھارت کو نہ سدھار سکا، بھارتی ڈاکٹر نے8 بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ راجوڑی اسپتال کے بھارتی ڈاکٹر راجیوترپاتی کے مطابق کیپٹن سمیت 8 اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں 32 زخمی اہلکار لائے گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ڈاکٹر نے بھارتی فوجی کی ہلاکتوں کی تصدیق نے ٹویٹ کے ذریعے سے کی۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔ دونوں جوان بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کاروائی میں کئی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل بھی بتایا گیا تھا کہ کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ جاری ہے۔ بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے ہیں جب کہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے اب تک 8 بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 32 فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جنکی حالت ابھی تک تشویشناک ہے ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی ،زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فائرنگ تتہ پانی،جند روٹ سیکٹر پر کی گئی جس کا پاک فوج نے خوب جواب دیا۔ پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوچکا ہے اور نریندر مودی کسی بھی صورت الیکشن جیتنے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگا چکی ہے۔ اس حوالے سے راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ کی ایک آڈیو کال بھی لیک ہوئی ہے جس میں دونوں کو آپس میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر الیکشن جیتنا ہے تو پھر جنگ ضروری ہے، راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھاارتی فوجیوں کا سودا کیا جارہا ہے۔