counter easy hit

لندن کا تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم خریدنے کا اعلان کرنیوالے پاکستانی نژاد ارب پتی شاہد خان نے ایسا یوٹرن لے لیا کہ جان کر پاکستانی تو کیا گورے بھی حیران رہ جائیں گے

لندن(ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کے بعد تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتا ہوں، ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے فی الحال اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت خواہ ہوں ۔ تفصیلات کے مطابقلندن کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے لیے شاہد خان نے 600 ملین پانڈ کی آفر کی تھی جب کہ فٹبال ایسوسی ایشن اور شاہد خان کے درمیان 900 ملین پانڈ پر معاملات طے پاگئے تھے۔بعض حلقوں نے اسٹیڈیم کی فروخت پر فٹبال ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ایسوسی ایشن کے بعض افراد بھی اسٹیڈیم کی فروخت پر تقسیم کا شکار تھے۔فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ کونسل کی گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے بعد شاہد خان نے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کی، میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم کی فروخت کا کلی اختیار فٹبال ایسوسی ایشن کے پاس نہیں اور اسٹیڈیم کی جو قیمت لگائی گئی اس پر اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے معاملے میں ‘منظم کرپشن’ کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن کے سینئر حکام اسٹیڈیم کی خریداری کے بعد حاصل ہونے والی رقم کو نچلی سطح پر فٹبال پر لگانا چاہتے تھے۔دوسری جانب شاہد خان نے کہا ہے کہ وہ انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتے ہیں نہ کہ ان میں دوریاں پیدا کریں اور فی الحال اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت چاہتا ہوں۔شاہد خان نے عزم کا اظہار کیا کہ فٹبال ایسوسی ایشن جب اسٹیڈیم کی فروخت پر متفق ہوجائے گی تو اس کی نئی قیمت لگائی جائے گی، ویمبلے اسٹیڈیم قومی خزانہ ہے اور اس کا احترام کرتا ہوں۔