counter easy hit

ترکی میں فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

The blast injured, killed 13 militants near a military bus in Turkey

The blast injured, killed 13 militants near a military bus in Turkey

انقرہ: ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وسط میں واقع قیصریہ نامی شہر کی ارجیس یونیورسٹی کے باہر شہر کی میونسپل کارپوریشن کی بس کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب بس میں سوار فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ دھماکے کے لیے ایک کار کو استعمال کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

ترک فوج کے بیان کے مطابق بس قیصریہ شہر کے کمانڈوز ہیڈکوارٹرز سے مختلف شہری علاقوں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔  ہلاک ہونے والے چھوٹے رینک اور نان کمیشنڈ فوجی بتائے گئے ہیں۔ نشانہ بننے والے فوجیوں کا تعلق قیصریہ ایئر فورس بریگیڈ سے تھا اور اس بریگیڈ کا قیام بحرانوں اور مشکل حالات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بم دھماکے کی میڈیا کوریج پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی وجہ شہر میں مزید افراتفری اور خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور قومی سلامتی بتائی گئی ہے کیونکہ ایسی صورت حال دہشت گردوں اور اُن کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور اُن کے مقاصد کے لیے تسلسل پیدا کر سکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website