counter easy hit

دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

The birth of baby boy of Aiza khan and Danish taimoorکراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کیساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔ واضح رہے کہ دانش تیموراورعائزہ خان اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی حورین بھی ہے جس کی تصاویر دانش اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ دونوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔