counter easy hit

پاکستانی کا بہت بڑا نام اس دنیا سے رخصت ہوگیا

The biggest name of Pakistan has been left off from this world

کراچی(نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہر ہ کراچی میں انتقال کر گئیں،ان کی عمر 73 برس تھی، کچھ روز قبل طبیعت خرابی کی باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم وہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ذہین



طاہرہ کراچی میں انتقال کرگئیں،چند روز قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر اداکارہ کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا،ذہین طاہرہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگئیں،ان کی عمر 73 برس تھی۔ذہین طاہر ہ نے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے،ڈرامہ سیریل’خدا کی بستی‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا،دل دیا اہلیز، انوکھا بندھن، خالہ بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ اور راستے دل کے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویڑن کی سینئر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website