counter easy hit

نئے پاکستان میں بڑے ایکشن، حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ سمیت اہم جماعتوں پرخطرناک بم گرہی گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لئے ہیں،، بلوچستان کی حکمران جماعت اور ق لیگ بھی فہرست میں شامل ہیں،، الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر روکے گئے ہیں،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے ،، اعلامیے کے مطابق جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں ان میں حکمران اتحادی جماعت ق لیگ بھی شامل ہے،، بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی )نے الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں،،اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی ، تحریک لبیک،سنی تحریک ،ایم ڈبلیو ایم ،اسلامی جمہوری اتحاد ،تحریک انصاف گلالئی شامل ہیں،، اعلامیے کے مطابق تحریک لبیک اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے انتخابی نشانات بھی روکے گئے ہیں،ان تمام سیاسی جماعتوں نے مانگی گئی تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو انہیں آئندہ الیکشن میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے،،