counter easy hit

دودھ اورلہسن کے شربت کے وہ فوائد جس سے آپ لاعلم تھے

The benefits of milk and garlic juice which you were unaware

The benefits of milk and garlic juice which you were unaware

کراچی: دودھ میں لہسن ملا کر تیار کیا جانے والا مشروب آپ کو ایک دو نہیں بلکہ درجنوں بیماریوں اور صحت کے لاتعداد مسائل سے چھٹکارا دلائے گا۔

دودھ میں لہسن ملانے کا خیال شاید آپ کو عجیب سا لگے اور آپ یہ بھی سوچیں کہ ایسا کرنے سے دودھ پھٹ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا بلکہ یہ قدرتی مشروب آپ کی صحت کو بے مثال فائدے پہنچائے گا۔

اجزاء:

لہسن کے جوے: 10 عدد

دودھ: آدھا لیٹر

شکر: 2 سے 3 چائے کے چمچے

پانی: 250 ملی لیٹر

تیاری کا طریقہ:

سب سے پہلے لہسن کے جووں کو اچھی طرح سے کچل کر پیسٹ جیسی شکل میں لے آئیں، ایک برتن میں دودھ اور پانی ڈال کر اس میں لہسن کا پیسٹ اچھی طرح ملا لیں، اب اس برتن کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور گرم کرتے دوران چمچے سے ہلاتے رہیں، یہاں تک کہ سارا آمیزہ ابلنے لگے، اب چولہا بند کرکے اس آمیزے کو چھان لیں اور اس میں شکر ملالیں۔

دھیان رہے کہ لہسن اور دودھ کا یہ شربت آپ کو نیم گرم حالت میں پینا چاہیے۔ اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے روزانہ لہسن والے دودھ کا مشروب بنائیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

صحت بخش فوائد:

بظاہر آسانی سے تیار ہوجانے والا یہ مشروب آپ کی صحت کے لیے ان گنت فائدوں کا خزانہ ہے جن میں سے 4 فوائد نمایاںہیں۔کھانسی کا علاج: اس مشروب میں تھوڑی سی ہلدی ملاکر پینے سے نہ صرف معمول کی موسمی کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ وہکھانسی جو طویل مدت سے لاحق ہو اور جان نہ چھوڑرہی ہو اس کی شدت میں بھی نمایاں طور پر کمی آجاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website