counter easy hit

انڈے کھانے کے وہ فوائد جن کے بارے میں آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

لاہور (ویب ڈیسک) انڈوں کا شمار اس خوراک میں ہوتا ہے جسے سپرفوڈز کا نام دیا جاسکتاہے ، صبح کے وقت کھایا جانیوالا ایک انڈہ جسم کو توانا رکھتاہے اور انسانی جسم کی ضروریات کو پورا کرتاہے ۔ انڈوں کے کچھ فوائدیہ ہیں جن کی ہومن سٹڈیز میں تصدیق بھی ہوچکی ہے ۔
پٹھوں کی مضبوطی
انڈے میں موجود پروٹین پٹھوں کو اپناکام کرنے میں مدد دیتی ہے اور ان کی توانائی کھونے کے مرحلے کو سست روی کا شکار بناتی ہے ۔
دماغی صحت
انڈوں میں وٹامنزاورمنرلز ہوتے ہیں جن کی دماغ، اعصابی نظام اور یاداشت والے خلیات کو کام کرنے کے لیے بلاناغہ ضرورت رہتی ہے ۔
توانائی کی بحالی
انڈوں میں وہ تمام وٹامنز موجود ہوتے ہیں جن کی روزمرہ زندگی میں انسان کو ضرورت پڑتی ہے جس سےجسم کے تمام خلیات کی توانائی بحال ہوتی ہے ۔
دل کے امراض کا خطرہ کم
انڈے دل کے امراض کاخطرہ بھی کم کرتے ہیں، امینوایسڈ ہوموسسٹین کو کم کرنے میں کولین اہم کردار اداکرتاہے جو دل کے امراض سے جڑا ہوتاہے ۔
نظر
لیوٹین اور زیژنتھن پٹھوں کو متاثر ہونے سے روکتاہے جس کی وجہ سے بڑھتی عمر سے جڑی بینائی متاثر ہوتی ہے ۔
وزن میں کمی
انڈہ کھانے سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے ، انڈوں میں موجود اعلیٰ کوالٹی کی پروٹین لوگوں کو توانا رکھنے میں معاونت کرتی ہے اور زیادہ لمبے عرصے تک توانائی بحال رکھتی ہیں۔
جلد کی خوبصورتی
انڈے میں موجود کچھ وٹامنز صحت مند اور خوبصورت جلد کیلئے بھی معاون ہیں جو جسمانی سیلز کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں ، اس سے امیون سسٹم میں بھی بہتری آتی ہے ۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔