yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی سی نے پاکستانیوں کے لیے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی

MH Kazmi August 29, 2019 1 min read
The BBC has issued a disturbing report for Pakistanis
Share this:

The BBC has issued a disturbing report for Pakistanis

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے جس کے بعد انڈیا سے آنے والے اور مختلف ادویات میں استعمال کیے جانے والے خام مال اور کیمیکلز کو بھی پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے باعث پاکستان میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مطابق زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ میں ان کی کمی کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔ پاکستان میں ادویات کی قلت کے خدشے کے پیش نظر گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان فارما انڈسڑی کا تجارتی حجم کتنا ہے؟اکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین امجد علی جاوا کا کہنا ہے ’یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں بنائی جانے والی ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال کا تقریباً 50 فیصد حصہ انڈیا سے درآمد کیا جاتا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ 820 ایسے کیمیکلز ہیں جو پاکستان کی درآمدات کا حصہ ہیں کیونکہ وہ کیمیکل پاکستان میں تیار نہیں کیے جاتے۔کم وبیش 62 سے زیادہ ایسے کیمیکلز ہیں جس کے لیے پاکستان انڈیا پر زیادہ انحصار کرتا ہے جن میں سے تقریباً 23 کیمیکلز ایسے ہیں جو زندگی بچانے والی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔یہ ادویات دل کے امراض، ذیابیطس، بلڈ پریشر، ٹی بی اور کینسر جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ ٹی بی کی ادویات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ’ایتھمبیوٹول‘ کا انڈیا ہی واحد ذریعہ ہے۔کم و بیش 65 کیمیکلز ایسے بھی ہیں جن کے لیے پاکستان انڈیا پر کم انحصار کرتا ہے۔امجد علی جاوا کے مطابق ’مارکیٹ میں ادویات کا نہ ملنا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تجارت کی بندش کے علاوہ مریضوں کی جانب سے چند مشہور اور مخصوص برینڈز کی زیادہ مانگ کے باعث بھی ہوتا ہے۔‘اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈاکٹر اگر ایک مخصوص برانڈ کی دوا کا نسخہ لکھ کر دیتے ہیں تو مریض اسی دوا کو ترجیح دیتے ہیں، خواہ اس کے متبادل ادویات مارکیٹ میں کسی اور نام سے بھی دستیاب ہوں۔دوسری جانب پاکستان میں ادویات کی صنعت کے نگران ادارے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان اختر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی کرنا صرف وفاقی کابینہ کے اختیار میں ہے۔’اگر کوئی حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر دوائی فروخت کرتا ہے تو عوام کو یہ حق ہے کہ وہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ان کے خلاف شکایت درج کریں۔‘اکستان ادویات کے کیمیکلز کی درآمدات کے لیے کون سے دوسرے راستے اختیار کر رہا ہے؟پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوس ایشن کے وفد اور وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ ملاقات میں چیئرمین پی پی ایم اے نے چند مطالبات پیش کیے۔ملاقات میں چیئرمین پی پی ایم اے زاہد سعید نے بتایا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کو دوسرے ممالک سے ادویات کا خام مال منگوانے کے لیے کم از کم چھ مہینے کا وقت درکار ہوگا۔ان کے مطابق تمام فارماسوٹیکل مینوفیکچررز کے پاس کم از کم 45 سے 50 دن کا مال سٹوریج میں موجود ہوتا ہے۔ اس لیے فی الحال پاکستان میں نا تو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور نہ ہی مارکیٹ میں سٹاک کم ہو گا۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی دوسرے ملک سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام مال منگوایا جائے وہ زیادہ مہنگا پڑے گا۔ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری اپنا خام مال زیادہ تر انڈیا یا پھر چین سے درآمد کرتی ہے۔اس بات کی توثیق کرتے ہوئے امجد علی جاوا نے بتایا ’ادویات میں استعمال ہونے والا خام مال پاکستان کو سب سے سستا انڈیا سے ہی ملتا ہے جبکہ امریکہ اور یورپ سے آنے والا خام مال لیبر مہنگی ہونے کے باعث مہنگا پڑتا ہے۔‘ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اختر عباس نے مزید بتایا کہ ان کے محکمے نے تمام مقامی مینوفیکچررز کو دعوت دی ہے کہ جو کیمکلز پاکستان انڈیا سے درآمد کرتا ہے، اگر کوئی مقامی کمپنی ان کو تیار کر سکتی ہے تو حکومت سے رابطہ کرے۔حکومت کیا کر رہی ہے؟پی پی ایم اے کے مطالبات اور ادویات کی کمی اور قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت اس بات کا تعین کر کے فیصلہ کرے گی کہ کیا انڈیا سے آنے والے کیمیکلز کو پاکستان میں آنے کی اجازت دے دی جائے یا پھر انڈیا کو چھوڑ کر دیگر ممالک سے ادویات کا خام مال منگوایا جائے۔دوسری طرف پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوس ایشن کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت انڈیا سے ادویات کا خام مال درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو چین سے درآمد ہونے والے خام مال پر سبسڈی مہیا کرے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ حکومت چین اور دیگر ممالک کے ساتھ درآمد کے طریقہ کار اور کاغذی کارروائی کو فارماسوٹیکل انڈسٹری کے لیے آسان بنائے۔چئیرمین پی پی ایم اے زاہد سعید نے بتایا کہ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوس ایشن نے حکومت کے سامنے ہر آپشن رکھی ہے ’جس کے تحت ہم پاکستان میں پیدا ہونے والی ادویات کے بحران کے خدشے سے نمٹ سکیں گے۔‘انھوں نے بتایا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر ادویات کے کیمیکلز کے لیے انڈیا کے علاوہ متبادل ذرائع استعمال کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے پبلک ریلیشن آفیسر ساجد شاہ نے حکومتی موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے پر حکمت علمی تیار کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہو گا تو سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Whose turn came after the gentlemen and the wealthy ... Prime Minister Imran Khan has issued an explosive order
Previous Post شریفوں اور زر والوں کے بعد کس کی باری آ گئی ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا
Next Post گلوکارہ رابی پیرزادہ وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے نقش قدم پر چل نکلی ، بڑا کام کرنے کا عندیہ دے دیا
Singer Rabbi Pirzada follows in the footsteps of Prime Minister and DG ISPR, pointing to great work

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.